Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں اونٹ میلے کی اختتامی تقریب، فاتحین میں انعامات

گورنرمکہ مکرمہ نے فاتحین کو ٹرافیاں اور انعامات دیے ( فوٹو ایس پی اے)
گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے اونٹ دوڑ کے مقابلے کی اختتامی تقریب میں ولی عہد محمد بن سلمان کی نیابت کی ہے۔ تقریب ’ولی عہد کپ ‘ کےلیے منعقد کی گئی تھی ۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مقابلے کا انعقاد طائف کمشنری کے اونٹ دوڑ کے لیے مخصوص میدان میں جنرل اسپورٹس کمیٹی نے ’سعودی کیمل فیڈریشن‘ کے تعاون سے کیا گیا تھا ـ
 اختتامی تقریب میں شاہی خاندان کے افراد ، اعلی حکام کے علاوہ خلیحی ممالک سے بھی اہم شخصیات نے شرکت کی ـ 

اونٹ دوڑ کا اختتامی مقابلہ چار مرحلوں پرمشتمل تھا( فوٹو ایس پی اے)

اونٹ دوڑ کا اختتامی مقابلہ چار مرحلوں پرمشتمل تھا جس میں 93 اونٹوں نے حصہ لیاـ ہرمرحلہ چھ کلومیٹر پرمحیط تھاـ  
نوعمر اونٹ ’مبلش ‘  اور ’مشوش ‘ نامی اونٹ نے ’زمول ‘ راونڈ جیتا جبکہ نوعمر اونٹنی ’الزبارہ‘  اور ’جوف ‘ نے ’الحیل‘ راونڈ میں کامیابی حاصل کیـ 
شتر دوڑ کے چوتھے راونڈ کے مکمل ہونے پرگورنرمکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے شہزادہ فہد بن جلوی ون عبدالعزیز بن مساعد کے ہمراہ فاتحین کو ٹرافیاں اور انعامات دیے ـ 

اونٹ میلہ پہلی مرتبہ 2018 میں طائف میں منعقد ہوا تھا۔(فوٹو ایس پی اے)

اس سال ہونے والا اونٹ میلہ اس اعتبار سے منفرد رہا کہ اسے میں سب سے زیادہ اونٹوں کی شرکت نے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ گنیز بک اور ورلڈ ریکارڈ کا سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گیاـ
اس سال مقابلے میں 14 ہزار 843 اونٹوں کو شریک کیا گیا ـ مقابلے کے پہلے مرحلے میں شریک اونٹوں کی تعداد 7870 تھی جبکہ فائنل راونڈ میں 6973 اونٹوں نے دوڑ میں حصہ لیا ہےـ 
یاد رہے کہ سعودی عرب کی ثقافت کو منانے کےلیے طائف میں اونٹ میلہ پہلی مرتبہ 2018 میں منعقد ہوا تھا۔

شیئر: