امارات میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی
اتوار 12 ستمبر 2021 19:21
پچھلے چوبیس گھنٹے میں 620 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔(فائل فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز مسلسل کم ہو رہے ہیں اتوار 12 ستمبر کو پچھلے چوبیس گھنٹے میں 620 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے ووزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ ’وائرس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 28 ہزار 886 ہوگئی ہے‘۔
وزارت صحت کے مطابق’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے مزید 3 لاکھ 77 ہزار 394 ٹیسٹ کیے گئے‘۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے میں زیرعلاج مریضوں میں سےکوئی مریض ہلاک نہیں ہوا، وائرس سے اب تک مرنے والوں کی تعداد دو ہزار 62 ہے‘۔
وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔
وزارت نے بتایا ہے کہ’ متاثرہ مریضوں میں سے مزید 785 مکمل صحتیاب ہوگئے ۔صحتیاب ہونے والوںکی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 19 ہزار 948 ہوگئی‘۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق ’پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا ویکسین کی مزید 65 ہزار 574 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک کووڈ 19 ویکسین کی مجموعی طور پر ایک کروڑ 89 لاکھ 42 ہزار 543 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔