متحدہ عرب امارات میں کورونا کے کیسز مسلسل کم ہورہے ہیں۔ سنیچر کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران 725 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ ’مجموعی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 28 ہزار 266 ہوگئی‘۔
مزید پڑھیں
-
ابوظبی میں ٹریول گرین لسٹ اپ ڈیٹ، یکم ستمبر سے عملدرآمدNode ID: 596231
-
امارات میں نمازیوں کے درمیان سماجی فاصلے کی حد میں کمیNode ID: 598376
وزارت صحت کے مطابق’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا مزید 2 لاکھ 98 ہزار 919 ٹیسٹ کیے گئے ہیں‘۔
وزارت نے بتایا کہ ’ چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 2 چل بسے ، مرنے والوں کی تعداد دو ہزار 62 ہوگئی‘ ۔
بیان میں کہا گیا کہ ’ متاثرہ مریضوں میں سے مزید 945 مکمل صحتیاب ہوگئے۔ صحتیاب ہونے والوںکی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 19 ہزار 163 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے ۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق’ پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا ویکسین کی مزید 59 ہزار 818 خوراکیں دی گئی ہیں اب تک ایک کروڑ 88 لاکھ 76 ہزار 969 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔