پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کے خطاب کے دوران اپوزیشن کا احتجاج ایک معمول کی روایت ہے اور حکومت اس کے لیے نہ صرف تیار ہوتی ہے بلکہ اسے کچھ زیادہ سنجیدہ بھی نہیں لیتی۔
لیکن صدر مملکت عارف علوی کے پیر کے روز پارلیمان سے خطاب کے وقت ایوان کے اندر، پارلیمانی گیلریوں اور پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ایک نہیں کئی احتجاج اور مظاہرے دیکھنے کو ملے۔
سپیکر قومی اسمبلی نے صحافیوں کی جانب سے مجوزہ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل کے خلاف پارلیمانی پریس گیلری سے واک آؤٹ کے خدشے کے باعث ملکی تاریخ میں پہلی بار پریس گیلری کو تالے لگوا کر صحافیوں کا داخلہ بند کر دیا۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی پر صحافیوں کے تحفظات کیا؟Node ID: 598121
-
’میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی‘، صحافیوں کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرناNode ID: 599571