Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

درعیہ بینالی فاؤنڈیشن کا  پہلا فن بینالے دسمبر میں ہو گا

مملکت کا پہلا بین الاقوامی فن بینالے11مارچ 2022 تک جاری رہے گا۔ (فوٹو عرب نیوز)
صرف 100 دنوں کے اندر درعیہ بینالی فاؤنڈیشن سعودی عرب کا پہلا فن بینالے پیش کرے گی جو11 دسمبر سے 11 مارچ 2022 تک ریاض کے علاقے درعیہ میں منعقد ہوگا۔
عرب نیوز کےمطابق یونیسکو کےعالمی ثقافتی ورثے میں شامل علاقے میں ہونے والا یہ مملکت کا پہلا بین الاقوامی معاصر فن بینالے ہوگا جو سعودی عرب کے بڑھتے ہوئے ثقافتی منظر اور تخلیقی لوگوں کو ڈھونڈنے اور ان سے رابطوں کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔

دنیا بھر کے سیاحوں کو  فن کے تجربات کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)

چین میں یو سی سی اے سنٹر فار کنٹیمپریری آرٹ کے ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو فلپ ٹیناری کی سربراہی میں بین الاقوامی منتظمین کی ایک ٹیم کا تیار کردہ بینالے تقریباً  70 قومی اور بین الاقوامی فنکاروں کے کاموں کے ساتھ چھ حصوں میں کھلے گا۔
اس میں ایک خاص مضمون 'پتھروں کومحسوس کرنا' کا جائرہ لیا جائے گا اور معاصر فن کے مکالمے میں زائرین کو بھی شامل کیا جائے گا۔
درعیہ کےعلاقے میں بینالے کے مقام کی دوبارہ تعمیر شدہ ترقی میں ایک ثقافتی مرکز کی نمائندگی کرتا ہے۔
اس میں ایک بھرپور نمائشی پروگرام شامل ہے جس میں مکالمے اور تبادلے کا ایک مستقل مقام بھی ہے جو مملکت اور دنیا بھر کے تمام سیاحوں کو  فن کے تجربات کے لیے خوش آمدید کہتا ہے۔

 یہ تخلیقی لوگوں کو ڈھونڈنے اور ان سے رابطوں کے لیے ایک پلیٹ فارم ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)

سعودی وزیرثقافت شہزادہ بدر بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب کی تخلیقی برادری میں بے مثال تعمیر و ترقی کے اس دور میں ثقافتی اور فنکارانہ تبادلہ ضروری ہے۔
درعیہ میں ہونے والا آرٹ بینالے اس ثقافتی بیداری اور فن کے منظر کے پھلنے پھولنے میں سب سے آگے ہے۔
سعودی وزارت ثقافت کے تعاون سے 2020 میں قائم کی گئی درعیہ بینالے فاؤنڈیشن نے تخلیقی اظہار کو فروغ دینے اور ثقافت، فنون اور ان کی تبدیلی کی طاقت کو سراہنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
یہ  درعیہ فاؤنڈیشن سعودی عرب کے پہلے دو آرٹ بینالیز کا اہتمام کرے گی۔ اس سال کا درعیہ ہم عصر فن بینالے اور 2022 میں دوسرا بینالے اسلامی فنون پر مرکوز ہو گا۔

 اسی طرح کا دوسرا فن بینالے 2022 میں  اسلامی فنون پر مرکوز ہو گا۔ (فوٹو عرب نیوز)

سعودی دنیائے فن اور بین الاقوامی ثقافتی برادری کے درمیان ثالث کے طور پر درعیہ بینالے فاؤنڈیشن کے کلیدی کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے فاؤنڈیشن کی سی ای او آیا البکری نے کہا ہے کہ ہم اس تاریخی لمحے کی سعودی عرب کے فنون و ثقافت کے منظر نامے میں ارتقاء اور نمو کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ درعیہ کنٹیمپریری آرٹ بینالے سعودی عرب میں مقامی صلاحیت کو دنیا بھر کے معروف فنکاروں کے ساتھ تعامل کے ساتھ ظاہر کرنے کے ہمارے عزم کی علامت ہے۔
بینالے ثقافتی تبادلے، مکالمے اور ایک دوسرے کو سمجھنے کو فروغ دے گا اور سعودی عرب کی فنکارانہ برادری کو ایک اہم ثقافتی آواز کے طور پر ابھارے گا۔
 

شیئر: