Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 بینکوں، انشورنس اور فنڈنگ کمپنیوں کے ٹول فری نمبر جاری

ٹول فری نمبر سے صارفین کو سہولت ہو گی (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں وزارت تجارت نے فنڈنگ اور انشورنس کمپنیوں نیز بینکوں کے ٹول فری نمبرز جاری کردیے ہیں - 
اخبار  24 کے مطابق وزارت تجارت نے توجہ دلائی ہے  کہ یہ اقدام صارفین کو سہولت فراہم کرنےاور ان کے حقوق کے تحفظ و اضافی لاگت کے بغیر مطلوبہ سہولیات کے حصول کو یقینی بنانے کے  لیے کیا ہے- 
یاد رہے کہ وزارت تجارت نے 20 مئی 2021 کو مہم شروع کی تھی کہ 9200 سے شروع ہونے والےکسٹمر کیئر سروس رابطہ نمبرز کو 800 ٹول فری میں تبدیل کیا جائے-
اس حوالے سے گاڑیوں کی ایجنسیوں، مواصلاتی کمپنیوں اور الیکٹرانک آلات وغیرہ کی کمپنیوں کو پابند بنادیا کیا گیا تھا کہ وہ صارفین کےلیے ٹول فری نمبر فراہم کریں- 
وزارت تجارت نے  مملکت میں کام کرنے والے تمام بینکوں، انشورنس کمپنیوں فنڈنگ کمپنیوں کے  نمبر تمام ذرائع ابلاغ کو جاری کردیے-

شیئر: