بیشتر افراد کی ویکسینیشن: مشرقی ریجن میں ویکسین سینٹر بند کیے جانے لگے
بیشتر افراد کی ویکسینیشن: مشرقی ریجن میں ویکسین سینٹر بند کیے جانے لگے
جمعرات 16 ستمبر 2021 20:26
مملکت کی 50 فیصد آبادی کی ویکسینیشن کی جاچکی (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب کے صحت حکام نے مشرقی ریجن میں ایسے مقامات پر کورونا ویکسین سینٹر بند کردیے جہاں بیشتر سعودی شہری اور مقیم غیرملکی ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہیں-
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے الشرقیہ ہیلتھ کمپلیکس کی رکن ھدی المھینی نے کہا کہ ہمارے یہاں کئی ویکسین سینٹر بند کردیے گئے ہیں- دراصل ان کا تعلق ایسے مقامات سے ہے جہاں بیشتر افراد ویکسین لگوا چکے ہیں اور اب وہاں سینٹرز کی ضرورت نہ ہونے کے برابر رہ گئی تھی-
ھدی المھینی نے مزید کہا کہ مملکت کی 50 فیصد آبادی ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکی ہے-
المھینی نے کہا کہ ابھی بہت سارے ویکسین سینٹرز کھلے ہوئے ہیں جہاں 12 برس اور اس سے زیادہ عمر کے لوگ ویکسین کے لیے پہنچ رہے ہیں-
وزارت صحت کا ٹارگٹ یہ ہے کہ مملکت کی 70 فیصد سے زیادہ آبادی ویکسین یافتہ ہوجائے اور معاشرے کا مزاحمتی نظام مضبوط ہوجائے-
العربیہ چینل نے قطیف میں امیر محمد بن فہد ہسپتال کے ماتحت ویکسین سینٹر بند ہوتے ہوئے دکھایا- جہاں سینٹر کی ضرورت نہیں رہی تھی-