Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کورونا کی ویکسین لینے سے قبل خوفزدہ تھی‘

خاتون کا کہنا تھا کہ سینٹر کا عملہ اعلی تربیت یافتہ ہے(فوٹو ، سوشل میڈیا)
الجوف ریجن کے شہر ’سکاکا‘ میں کورونا ویکسین لینے کے بعد ایک خاتون نے اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مثالی خدمات پیش کرنے پرسعودی قیادت اور وزارت صحت کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
ویب نیوز ’اخبار24 ‘ نے سکاکا شہر کے ویکسینیشن سینٹرکا دورہ کیا جہاں موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب کی اعلی قیادت نے کورونا سے تحفظ فراہم کرنے کےلیے مثالی خدمات انجام دی ہیں‘۔
کورونا سے بچاو کےلیے ویکسین لینے والی ایک خاتون نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا ’حقیقت یہ ہے کہ جب میں ویکسین لینے کے لیے آرہی تھی تو بہت خوفزدہ تھی لیکن جب ویکسینشن سینٹر میں داخل ہوئی اور یہاں کا ماحول دیکھا تو میرا خوف ختم ہو گیا‘۔

ویکسینیشن کےلیے پیشگی وقت لینے کاسسٹم بہترین ہے(فوٹو، ایس پی اے)

اس سے ملتے جلتے خیالات دیگر افراد کے بھی تھے جن کا کہنا تھا کہ وزارت صحت کی جانب سے جس طرح کے انتظامات کیے گئے ہیں وہ مثالی ہیں خاص کرویکسین لینے کےلیے پیشگی وقت لینے کا سسٹم بہت بہترین ہےاس سے سینٹر میں ازدحام نہیں ہوتا اور ہر کوئی اپنے مقررہ وقت پر آکر ویکسین لگواتا ہے جس سے نہ صرف لوگوں کو سہولت ہوتی ہے بلکہ سینٹر میں موجود عملے کو بھی آسانی ہوتی ہے۔
ایک اور خاتون کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین لینے سے قبل جو نفسیاتی طورپر ایک الجھن تھی وہ ختم ہو گئی جبکہ سینٹر میں کام کرنے والوں کی جانب سے جب ویکسین کی اہمیت و افادیت کے بارے میں معلوم ہوا تو کو تھوڑی بہت  پریشانی تھی وہ بھی دور ہوگئی اب میں نہ صرف مطمئن ہوں بلکہ مجھے اس ویکسین کی قدر و قیمت کا بھی اندازہ ہو چکا ہے۔
واضح رہے سعودی حکومت کی جانب سے لوگوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے مفت ویکسین فراہم کیے جانے کے لیے مختلف شہروں میں خصوصی طور پر ویکسینیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں انتہائی منظم انداز میں لوگوں کو ویکسین لگائی جاتی ہے۔
ویکسین لگوانے کےلیے صحتی ایپ کے ذریعے پیشگی وقت لینا ہوتا ہے ۔ مقررہ وقت پر ویکسینیشن سینٹر پہنچ کر اپنا اندراج کرانے کے بعد ویکسین لگائی جاتی ہے ۔
سعودی حکومت کی جانب سے  کورونا سے بچاو کےلیے شروع کیاجانے والا مفت ویکسینیشن پروگرام ہر کسی کے لیے ہے۔ مملکت میں مقیم غیر ملکی بھی اس سے مستفیض ہورہے ہیں

شیئر: