Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی میں طلبہ کےلیے ’اسکوٹر‘ سروس

یونیورسٹی کے ایک بلاک سے دوسرے بلاک کے درمیان فاصلہ ہے(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی میں طلبہ کی سہولت کےلیے ’اسکوٹر‘ سروس فراہم کی گئی ہے ـ
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’یونیورسٹی کے اندر طلبہ کی آسانی کےلیے بیٹری سے چلنے والے اسکوٹرز فراہم  کیے گئے ہیں تاکہ ایک کلاس سے دوسری کلاس میں جانے میں وقت کی بچت ہوسکے‘ـ 
سبق نیوز کے مطابق جدہ کے شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ’ یونیورسٹی میں طلبہ کی سہولت اور نقل وحمل میں آسانی فراہم کرنے  کیے اسکوٹر کی سروس کا آغاز کیا ہے تاکہ انہیں ایک مقام سے دوسرے مقام تک منتقلی میں آسانی ہو‘ـ 
یونیورسٹی میں طلبہ کو ایک کلاس سے دوسری کلاس میں جانے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھاـ یونیورسٹی کے ایک بلاک سے دوسرے بلاک کے درمیان کافی فاصلہ ہے جس کی وجہ سے بعض اوقات طلبہ خاص کر طالبات کو شدید دشواری کا سامنا ہوتا تھاـ 
اسکوٹرسروس کی فراہمی سے یہ طلبہ کو یہ سہولت ہوگی کہ وہ بغیر تاخیر کے ایک بلاک سے دوسرے بلاک میں پہنچ جایا کریں گےـ 
یونیورسٹی انتظامیہ نے اسکوٹر کے لیے علیحدہ سے ٹریکس مخصوص کیے ہیں تاکہ پیدل چلنے والوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے علاوہ ازیں حفاظتی اقدامات کو بھی پیش نظر رکھا گیا ہےـ 

شیئر: