Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا پر تحقیق، آکسفورڈ اور کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی میں معاہدہ

نئے کورونا وائرس کا نیا اور موثرعلاج تیار کیا ہے۔(فوٹو سوشل میڈیا)
آکسفورڈ یونیورسٹی اور کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی نے باہمی تعاون کے ذریعے نئے کورونا وائرس کا نیا اور موثرعلاج تیار کیا ہے۔
دونوں جامعات نے کووڈ 19 کی کئی موثر دوائیں تیار کرنے کے لیے مشترکہ کلینکل ٹرائلز سٹڈیز بھی کی ہیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کووڈ 19 ویکسین کی تیاری اور اس پر میڈیکل ریسرچ کے سلسلسے میں دنیا بھر میں معروف ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن الیوبی کی ہدایت پر دونوں یونیورسٹیوں نے نئے کورونا وائرس تحقیق پر تعاون کا معاہدہ  کیا ہے۔

کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی مشترکہ ریسرچ  کرنے والی پہلی عرب یونیورسٹی ہے۔ (فوٹو سبق)

کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی آکسفورڈ یونیورسٹی کے ساتھ ریسرچ میں شرکت کرنے والی پہلی سعودی اور عرب یونیورسٹی ہے۔ 
آکسفورڈ یونیورسٹی نے اپنی ویب سائٹ پر بتایاکہ ’کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی عرب دنیا میں سائنسی اور میڈیکل ریسرچ کرنے والی نمایاں ترین جامعات میں سے ایک ہے۔ یہ کووڈ 19 کےعلاج  پر ریسرچ میں آکسفورڈ کے بڑے سائنسدانوں کے ساتھ تعاون کرے گی۔ 
آکسفورڈ یونیورسٹی کے مطابق دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان سائنسی تعاون کی قیادت آکسفورڈ یونیورسٹی میں کیمسٹری کے پروفیسر کرسٹوفر ایسکوفیلڈ اور کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی میں جینیات کے معاون پروفیسر ڈاکٹر ھانی چوہدری کریں گے۔
علاوہ ازیں ادویہ، بائیولوجی، میڈیسن اور وائرس کے امور کے ماہر آکسفورڈ اور کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کے پروفیسر بھی اس میں حصہ لیں گے۔ 

شیئر: