امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا کے بعد سے انڈین میڈیا طرح طرح کی خبریں نشر اور شائع کر رہا ہے جن میں بیشتر ایسی ہوتی ہیں جن کا تعلق پاکستان سے ہوتا ہے اور ان کا مقصد اپنے پڑوسی ملک کو نیچا دکھانا ہوتا ہے۔
پچھلے دنوں آرما فائیو نامی گیم کی ویڈیوز انڈین چینلز نے یہ کہہ کر چلائی تھیں کہ اس میں دکھائی دینے والے جہاز پاکستانی ہیں اور وہ طالبان کی مدد کرنے کے لیے افغان صوبے پنجشیر پر بمباری کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
’تمام اینکرز اور چینلز کے مالک ارنب ہی ہیں‘Node ID: 533946
اب سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو کلپ کا چرچا ہے جس کی وجہ سے ریپبلک ٹی وی کے اینکر ارنب گوسوامی پر تنقید بھی ہو رہی ہے اور ان کا مذاق بھی اڑایا جا رہا ہے۔
اس ویڈیو کلپ میں ارنب گوسوامی اپنے شو میں شریک پاکستانی مہمان کو بتا رہے ہیں کہ ’کابل میں سرینا ہوٹل کے پانچویں فلور پر چیک کریں کہ کتنے پاکستانی فوجی افسران وہاں موجود ہیں؟ کیا آپ مزید تفصیلات جاننا چاہتے ہیں؟ کیا میں آپ کو کمرہ نمبر بھی بتاؤں یا یہ کافی ہے؟‘
اس کے بعد ارنب گوسوامی کہتے ہیں کہ ’میں شاید آپ کو یہ بھی بتا سکتا ہوں کہ انہوں نے ڈنر کے لیے کیا آرڈر کیا، اس لیے میرے انٹیلیجنس ذرائع پر سوال نہ اٹھائیں۔‘
لیکن انتہائی اعتماد سے کیا گیا ارنب گوسوامی کا یہ دعویٰ غلط ثابت ہوا۔
ان کے پروگرام میں موجود پاکستانی مہمان نے انہیں بتایا کہ کابل میں سیرینا ہوٹل کا پانچواں فلور ہے ہی نہیں۔
پاکستانی مہمان نے کہا کہ ’پچھلی رات جب میں نے آپ کے سورسز کو چیلنج کیا تھا تو آپ نے کہا تھا کہ کابل کے سرینا ہوٹل کے پانچویں فلور پر آئی ایس آئی کے لوگ رہ رہے ہیں۔‘
پاکستانی مہمان نے انہیں بتایا کہ انہوں نے اپنے ذرائع سے اس دعوے کی حقیقت جاننی چاہی تو انہیں پتا چلا کہ ’سرینا کے صرف دو فلورز ہیں۔‘
Arnab Goswami and his 'intelligence sources'. pic.twitter.com/W9bCZxbw0D
— Mohammed Zubair (@zoo_bear) September 18, 2021