Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب ممالک میں کورونا کی صورتحال، کہیں اضافہ، کہیں کمی

’مراکش میں 48 مریض ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ہلاک شدگان کی کل تعداد 13876 ہوگئی ہے‘ ( فوٹو: الحرہ)
عرب ممالک میں کورونا وائرس کی تازہ لہر جاری ہے جہاں کہیں کیسز میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جبکہ بعض ممالک میں مریضوں کی تعداد میں واضح کمی ہوگئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مراکش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2291 نئے مریضوں کا اندراج ہواہے۔
گزشتہ روز 48 مریض ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ہلاک شدگان کی کل تعداد 13876 ہوگئی ہے۔
عراق میں 1959 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن کے بعد کل تعداد بڑھ کر 1972705 ہوگئی ہے۔
عراق میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 افراد ہلاک ہوئے ہیں، اس طرح کل ہلاک شدگان 21775 ہوگئی ہے۔
لیبیا میں گزشتہ روز 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 1053 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
ملک میں ہلاک شدگان کی کل تعداد 4490 ہوگئی ہے جبکہ مریضوں کی کل تعداد 329824 ہوگئی ہے۔
لبنان میں نئے مریضوں کی تعداد کم ہوکر 626 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ روز 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

’عراق میں 1959 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن کے بعد کل تعداد بڑھ کر 1972705 ہوگئی ہے‘ ( فوٹو: الغد)

اردن میں اس سے ملتی جلتی صورتحال ہے جہاں نئے مریضوں کی تعداد 428 ہے جبکہ 12 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
اردن میں ہلاک شدگان کی کل تعداد 10606 ہے جبکہ مریضوں کی کل تعداد 789634 ہے۔
الجزائر میں 201 مریضوں کا اندراج ہوا ہے جبکہ گزشتہ روز 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ہلاک شدگان کی کل تعداد 5681 ہے جبکہ مریضوں کی تعداد 201425 ہوگئی ہے۔
عرب ممالک کی سطح پر کویت میں سب سے کم مریضوں کا اندراج ہوا ہے جہاں کی تعداد 43 بتائی گئی ہے۔
کویت میں گزشتہ روز صرف ایک مریض کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

شیئر: