Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلاف ورزی پر دو ڈلیوری ایپس کو انتباہی نوٹس جاری

’کھانے پینے کی اشیا ڈلیوری کرنے کے لیے ضروری ہے کہ تمام تھیلیاں ریستوران سے سیل ہوں‘ ( فوٹو: الرویہ)
کمیونیکیشن اتھاٹی نے ہوم ڈلیوری ایپ چلانے والے دو اداروں کو خلاف ورزی پر انتباہی نوٹس جاری کئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مذکورہ ایپ میں کام کرنے والے ڈلیوری بوائیز نے کھانے پینے کی اشیا پہنچانے میں  ضوابط کی پابندی نہیں کی۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’کھانے پینے کی اشیا ڈلیوری کرنے کے لیے ضروری ہے کہ تمام تھیلیاں ریستوران سے سیل ہوں‘۔
’ڈلیوری بوائے ایسی کوئی بھی تھیلی یا پیکٹ وصول کرکے گاہک تک نہیں پہنچا سکتا جو کھلے ہوئے ہوں یا جن پر سیل نہ لگی ہو‘۔
’ہوم ڈلیوری میں سماجی فاصلہ، الیکٹرانک ادائیگی اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنا بھی ضوابط میں شامل ہے‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’ہوم ڈلیوری ایپس کی نگرانی کرنے والے دیگر اداروں کے تعاون سے یہ ثبوت فراہم ہوا ہے کہ جن اداروں کو تنبیہ کی گئی ہے ان کے ڈلیوری بوائیز ان ضوابط کی پابندی نہیں کرتے‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’مذکورہ ایپ انتظامیہ کو خلاف ورزیوں کی اصلاح کے لیے 24 گھنٹے کی مہلت دی گئی ہے‘۔
’ان سے آئندہ کے لیے خلاف ورزی نہ کرنے کا تحریری اقرار نامہ بھی لیا جائے گا‘۔

شیئر: