Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا پریس کانفرنس آج، تجارت اور کاپی رائٹ کے ترجمان بھی شریک

’وزارت تجارت کے ترجمان یوم الوطنی پر تجارتی اداروں میں رعایتی میلوں کے متعلق گفتگو کریں گے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت صحت کے صدر دفتر میں آج اتوا رکو کورونا کے متعلق ہفتہ وار پریس کانفرنس ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پریس کانفرنس کا آغاز عصر کے بعد 3 بجکر 35 منٹ پر ہوگا۔
ہفتہ وار پریس کانفرنس میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کورونا کی مجموعی صورتحال کے علاوہ ویکسین کے متعلق تازہ اعداد وشمار پر روشنی ڈالیں گے۔
آج کی کانفرنس میں وزارت تجارت کے ترجمان عبد الرحمن الحسین بھی شریک ہوں گے جو یوم الوطنی کی مناسبت سے تجارتی اداروں میں رعایتی میلوں کے متعلق گفتگو کریں گے۔
وزارت تجارت نے رعایتی میلوں کے دوران اور اس کے علاوہ تجارتی مراکز میں نگرانی کا کیا نظام مقرر کر رکھا ہے، اس پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔
اسی طرح آج کی کانفرنس میں سعودی بورڈ برائے کاپی رائٹ کے ترجمان یاسر الحکمی کورونا ویکسین کی کاپی رائٹ کے متعلق گفتگو کریں گے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’صحافیوں کے علاوہ عام افراد بھی مقررین سے سوالات کر سکتے ہیں‘۔
’اس مقصد کے لیے ٹویٹر پر خصوصی پیش ٹیگ جاری کیا گیا ہے جہاں سوالات لکھے جاسکتے ہیں‘۔

شیئر: