Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہلت کے بعد گرفتاری پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ

ریاض.... محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سلیمان الیحییٰ نے خبردار کیا ہے کہ 90دن کی مہلت ختم ہوجانے کے بعد غیر قانونی تارکین کیخلاف مملکت میں زبردست سیکیورٹی آپریشن کیا جائیگا۔گرفتاری پر 15ہزار سے لیکر ایک لاکھ ریال تک کا جرمانہ ہوگا۔ الیحییٰ نے واضح کیا کہ اقامہ و محنت قوانین، حج و عمرہ ، زیارت ، ھروب اور سرحدی ضوابط پامال کرکے مملکت میں قیام کرنے والے تارکین وطن کیلئے 90دن کی شاہی مہلت انمول موقع ہے اس سے فائدہ اٹھایا جائے۔ یہ موقع دوبارہ نہیں ملے گا۔ جو شخص بھی اس مہلت سے فائدہ اٹھا کر وطن واپس جائیگااسے جرمانے ، فیس اور فنگر پرنٹ سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ الیحییٰ نے مزید کہا کہ ” غیر قانونی تارکین سے پاک وطن“ آپریشن میں تمام متعلقہ ادارے شریک ہونگے۔ محکمہ پاسپورٹ انکی قیادت کریگا۔ الیحیی نے یہ بھی بتایا کہ شاہی مہلت سے سلطانی حقوق کا استثنیٰ ہوگا نجی حقوق کا نہیں۔ اگر غیر قانونی طور پر مقیم کسی تارک وطن نے کسی شخص یا ادارے کی حق تلفی کی ہوگی تو اس سے اسے استثنیٰ نہیں ملے گا۔ انہوں نے بتایا کہ حج و عمرہ قوانین کی خلاف ورزی کرکے مملکت میں قیام کرنے والوں کی واپسی کی کارروائی متعلقہ ممالک کے سفارتخانوں کے ساتھ ربط و ضبط پیدا کرکے انجام دی جائیگی۔

شیئر: