ریاض......سربرآوردہ علماءبورڈ کے رکن شیخ عبداللہ المنیع نے توقع ظاہر کی ہے کہ امسال شعبان کا مہینہ30دن اور رمضان کے روزے 29دن کے ہونگے۔ شیخ المنیع علم الفلک کے ماہر مانے جاتے ہیں۔ وہ تقریباً20سال سے چاند کے مہینوں جمادی الثانی، رجب، شعبان، رمضان، شوال، ذی قعدہ اور ذی الحجہ کی شروعات اور اختتام کی بابت اطلاعات فراہم کرتے رہے ہیں۔