Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی طرف سے امدادی سامان کے 5 طیارے تیونس پہنچ گئے

’امدادی سامان میں 5 آکسیجن جنریٹر بھی شامل ہیں جو مختلف ہسپتالوں کو فراہم کئے جائیں گے‘ ( فوٹو: واس)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہدایت پر سعودی عرب کی طرف سے طبی امدادی سامان لانے والے 5 طیارے تیونس پہنچ گئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق امدادی سامان میں 5 آکسیجن جنریٹر بھی شامل ہیں جو مختلف ہسپتالوں کو فراہم کئے جائیں گے۔
سعودی امدادی سامان کے طیاروں کی آمد پر تیونس کے وزیر صحت علی مرابط کے علاوہ سعودی سفیر ڈاکٹر عبد العزیز الصقر ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
تیونسی وزیر صحت علی مرابط نے اس موقع پر شاہ سلمان اور سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب بحرانوں کے وقت اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے کوشاں رہتا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’امدادی سامان کی نئی کھیپ سے تیونس میں جاری کورونا بحران پر کافی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے‘۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی طرف سے عطیہ کئے جانےو الے آکسیجن جنریٹر انتہائی اعلی نوعیت کے ہیں جو آئندہ 15 سال تک کام کرتے رہیں گے۔

شیئر: