سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مملکت بھر میں کورونا ایس او پیز کی 26 ہزار 50 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ خلاف ورزیاں 9 ہزار657 ریاض ریجن میں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
شمالی حدود ریجن میں ایس او پیز کی خلاف ورزی، 70 افراد گرفتارNode ID: 599331
-
ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہNode ID: 600781
الشرقیہ ریجن میں تین ہزار 300 ، مکہ مکرمہ ریجن میں دو ہزار 633 ، مدینہ منورہ ریجن میں دو ہزار 310 جبکہ القصیم ریجن میں دو ہزار 184 خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔
نجران میں سب سے کم 103 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ حائل، الجوف، حدود شمالیہ، تبوک، عسیر، باحہ اور جازان میں بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔
وزارت داخلہ نے تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو پھر ہدایت کی کہ وہ کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے مقرر حفاظتی تدابیر کی پابندی جاری رکھیں۔