Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جدہ میں 21 دکانیں بند

’گزشتہ روز شہر بھر کی مارکیٹوں میں 3476 تفتیشی دورے کئے گئے ہیں‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
جدہ میونسپلٹی نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 21 دکانیں سربمہر کر دی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’گزشتہ روز شہر بھر کی مارکیٹوں میں 3476 تفتیشی دورے کئے گئے ہیں‘۔
’جدہ کمشنری میں 19 ذیلی اور15 مرکزی دفاتر کے تفتیشی اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی کی ہے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’جن دکانوں کے خلاف کارروائی ہوئی وہاں ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں‘۔
’تفتیشی دورے کے دوران حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا نیز تمام تجارتی اداروں میں اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ وہاں گاہکوں کا داخلے سے پہلے درجہ حرارت ناپنا جا رہا ہے‘۔
 

شیئر: