Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عادل الجبیر سے یورپی یونین کے سفرا کی ملاقات 

سعودی عرب اور یورپی یونین میں تعاون کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ عادل الجبیر سے اتوار کو دفتر خارجہ ریاض میں یورپی یونین میں شامل ممالک کے سفرا نے ملاقات کی ہے۔  
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق  ملاقات میں مختلف شعبوں میں سعودی عرب اور یورپی یونین کے درمیان موجود تعاون کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

الجبیر نے علاقائی و عالمی مسائل پر موقف یورپی سفرا کے سامنے رکھا ہے( فوٹو ایس پی اے)

عادل الجبیر نے باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر سعودی عرب کا نکتہ نظر یورپی سفرا کے سامنے رکھا۔
اس موقع پر وزارت خارجہ میں یورپی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل سلطان بن خزیم اور یورپی یونین کے ادارے کے ڈائریکٹر طلال العنزی بھی موجود تھے۔

شیئر: