مسجد الحرام میں کورونا وبا کے بعد پہلی مرتبہ افطار پیکٹ تقسیم
مسجد الحرام میں کورونا وبا کے بعد پہلی مرتبہ افطار پیکٹ تقسیم
منگل 21 ستمبر 2021 5:27
افطار پیکٹ کی تقسیم کے دوران کورونا ایس او پیز کی پابندی کی جا رہی ہے( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ نے کورونا وبا کے بعد پہلی مرتبہ مسجد الحرام کے زائرین میں ایک ہزار سے زیادہ افطار پیکٹ تقسیم کرائے ہیں۔
نئے ہجری سال کے ’ایام بیض‘ کے روزے رکھنے والوں کے لیے خصوصی اہتمام کیا گیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق انتظامیہ کے ماتحت روزے داروں کے یونٹ کے ڈائریکٹر ابراہیم الحجیلی نے بتایا کہ 30 سے زیادہ اہلکاروں کو ایک ہزار سے زیادہ افطار پیکٹ تقسیم کرنے کی ذمہ داری دی گئی۔
زائرین میں 2 ہزار سے زیادہ کھجور پیکٹ تقسیم کیے گئے۔ کھجوریں گھٹلیوں سے صاف تھیں۔
ابراہیم الحجیلی نے کہا کہ ہمارا ادارہ مسجد الحرام میں افطار پیکٹ کی تقسیم کے دوران کورونا ایس او پیز کی مکمل پابندی کر رہا ہے۔
افطار پیکٹ غروب آفتاب کے وقت نمازیوں اور عمرہ زائرین کو ان جگہوں پر پیش کیے جا رہے ہیں جہاں وہ موجود ہوتے ہیں تاکہ اژدھام سے بچا جا سکے۔