مملکت کے کئی علاقے بدھ کو بارش کی لپیٹ میں
بارش کا سلسلہ مکہ مکرمہ ریجن تک پھیل جائے گا(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ بدھ کو جازان، عسیر اور باحہ کے بالائی مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ بارش کا سلسلہ مکہ مکرمہ ریجن تک پھیل جائے گا۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ بدھ کو مدینہ منورہ کے بالائی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کے آثار نظر آرہے ہیں۔
بیان میں قومی مرکز کا کہنا ہے کہ بدھ کو مملکت بھر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ اور ینبع میں رہے گا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت 13 سینٹی گریڈ السودۃ میں متوقع ہے۔