Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علی ظفر اور گل پانڑہ پشاور جانے کی دعوت کیوں دے رہے ہیں؟

علی ظفر کے ساتھ گل پانڑہ اور پشتو ریپر شاہکار عالم نے بھی پرفارم کیا ہے (فوٹو: ویڈیو گریب)
پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر نے اپنے پشتون فینز کو ’گل پانڑہ کی موجودگی میں پشاور جانے کی دعوت‘ دی تو اپنے اس گانے کو پشتون کلچر، اقدار اور بہادری کے لیے ٹریبیوٹ قرار دیا۔
علی ظفر کی جانب سے اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کردہ گانے میں پشتو گلوکارہ گل پانڑہ اور پشاور سے تعلق رکھنے والے پشتو ریپ گروپ ’فورٹیٹیوڈ پختون کور‘ کے شاکر عالم خان نے بھی اپنی کارکردگی کے جوہر دکھائے ہیں۔
حسن بادشاہ کی موسیقی اور ولید خان کی ڈائریکشن میں تیار کیے گئے گانے کو ’لاڑ شہ پیخور‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔
بدھ کو ریلیز ہونے والا پشتو گانا علی ظفر کی جانب سے اس طرح پاکستان کی علاقائی زبانوں میں گانے کی اولین کوشش نہیں ہے۔ وہ ماضی میں بھی ایسا کر چکے ہیں۔
حالیہ گانے سے متعلق اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں علی ظفر کا کہنا تھا کہ ’سندھی اور بلوچی کے بعد اب پشتو گانے کا وقت ہے۔‘

یوٹیوب پر گانا جاری کرنے کے لیے بدھ کی شام چھ بجے کے وقت کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس وقت کو مدنظر رکھ کر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر سیٹ کیے گئے پریمیئر پر تبصرہ کرنے والے افراد کہیں پاکستانی گلوکاروں کی پرفارمنس دیکھنے کو بے چین رہے تو علی ظفر کی سابقہ پرفارمنسز سے متعلق یادیں تازہ کرتے رہے۔
پشتون کلچر سے متعلق علی ظفر کی حالیہ کاوش کو سوشل میڈیا پر متعدد ٹویپس نے سراہا۔

شیئر: