Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شبوہ واقعہ سے متعلق اقوام متحدہ کے بیان پر افسوس ہے، عرب اتحاد

ہریوں کی ہلاکت سے متعلق اقوام متحدہ سے کوئی اطلاع نہیں ملی ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے کہا ہے کہ عرب اتحاد کی جوائنٹ فورس کمانڈ، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان کے صنعا میں ایک لڑکے سمیت 9 یمنی شہریوں کو حوثیوں کی جانب سے سرعام گولی مارنے والے ان کے بیان پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ 
یاد رہے کہ اقوام محدہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں یہ دعوی بھی کیا تھا کہ عرب اتحاد کی بمباری کے باعث یمنی صوبے شبوۃ میں 6 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان نے کہا کہ’ شبوہ میں فضائی حملے کے باعث 6 شہریوں کی ہلاکت سے متعلق اقوام متحدہ سے ہمیں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے‘۔ 
بریگیڈیئر ترکی المالکی نے کہا کہ ’عرب اتحاد عسکری آپریشن کرتے وقت بین الاقوامی انسانی قانون اور اس کے روایتی ضوابط کا خیال رکھتا ہے‘۔
علاوہ ازیں آپریشن کے مقام کو مدنظر رکھ کر جھڑپوں کے نئے اصول ترتیب دیتا ہے تاکہ کسی طرح کا کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو۔ شہریوں کو کسی بھی قسم کے نقصان سے بچانے کے لیے تمام ضروری تدابیر اختیار کی جاتی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ’حوثی ملیشیا  نےسعودی شہروں کی سول تنصیبات اور شہریوں پر بارود بردار ڈرونز اور سیکڑوں بیلسٹک میزائل دغے ہیں اور عرب اتحاد حوثیوں کی کارروائیوں پر ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرتا ہے‘۔ 
بریگیڈیئر المالکی نے کہا کہ ’عرب اتحاد نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ اقوام متحدہ نے ایک بچے سمیت 9 یمنی شہریوں کو حوثیوں کی جانب سے سرعام گولی مارنے کے واقعے کو شبوہ کے معاملے سے جوڑا جارہا ہے‘۔

شیئر: