Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں قومی دن پر شاہی فضائیہ کا خوبصورت ایئر شو

اس موقع پر فضا میں 91 کا ہندسہ تحریر کیا گیاـ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے قومی دن کے حوالے سے ریاض میں دلکش ایئر شو پیش کیا گیا جس میں شاہی فضائیہ کے ایف 15 اور شہری دفاع کے ہیلی کاپٹروں  نے شرکت کی ـ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘  کے مطابق فضائی کرتب دکھانے والے فضائیہ کے  طیاروں نے فضا میں 91 کا ہندسہ تحریر کیاـ جبکہ ہیلی کاپٹروں نے بہت بڑا سعودی پرچم فضا میں گھمایا  


اس ایئر شو میں شہری دفاع کے ہیلی کاپٹروں  نے شرکت کی- (فوٹو ایس پی اے)

ہیلی کاپٹروں میں پرچم انتہائی مہارت سے لٹکایا گیا تھا کہ فضا میں ہوا کا بے پناہ دباؤ ہونے کے باوجود پرچم لہراتا رہاـ فضائی کرتب ہزاروں لوگوں نے دیکھے اور فضائیہ کے جوانوں کو دل کھول کر داد دی ـ 
شاہی فضائیہ کے جہاز رانوں نے انتہائی مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے جہازوں کے ذریعے سعودی عرب کے 91 قومی دن کی مناسب سے جہازوں کی فارمیشن اس طرح رکھی کہ  فضا میں 91 کا ہندسہ تحریر کیا گیاـ اس خوبصورت فارمیشن پر حاضرین دنگ رہ گئے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: