Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئر شو میں سعودی طیاروں کے شاندار فضائی کرتب

بین الاقوامی ائیرشومیں سعودی فضائیہ کا مظاہرہ مثالی رہا( فوٹوایس پی اے)
تیونس میں منعقد ہونے والے ایئر شو میں سعودی شاہی فضائیہ کے ہوابازوں نے شاندار فضائی کرتب دکھا کر حاضرین کو حیرت زدہ کر دیا۔

تیونس میں شاہی فضائیہ کی مثالی کارکردگی کے سب  معترف ہوگئے( فوٹو ، ایس پی اے)

سعودی رائل ائیر فورس کے شاہینوں نے فائٹرجہازوں سے اس خوبصورت انداز میں کرتب دکھائے کہ دیکھنے والےعش عش کر اٹھے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق تیونس کے شہر’جربہ‘ میں منعقدہ دسویں بین الاقوامی ایوای ایشن صنعت اور دفاع کے عنوان سے منعقدہ نمائش کے تیسرے دن بھی سعودی ہوابازوں نے اپنے کمالات دکھائے۔

سبز اور سفید دھوئیں سے قومی نشان فضا میں بنایا ( فوٹو ، ایس پی اے)

سعودی ہوا بازوں نے اپنے جہازوں کے ذریعے فضا میں سعودی عرب کے قومی نشان ’تلوار اور کھجور کےدرخت‘ کی عکاسی سفید اور سبز رنگ کے دھوئیں سے کی جسے دیکھ کر حاضرین نے بے پناہ داد دی۔
فضائی کرتبوں سے سعودی شاہی فضایہ کے شاہینوں کی صلاحیت اورمہارت کے سب ہی معترف ہو گئے۔ حاضرین کا کہنا تھا کہ سعودی فضائیہ کے جوانوں نے مثالی مظاہرے پیش کیے جنہیں دیکھ کر ان کی مہارت واضح طور پر عیاں ہوتی ہے۔

شیئر: