Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی بچوں نے یوم وطنی 91 کیسے منایا 

یوم وطنی 91 ’یہی ہمارا گھر ہے‘ لوگو کے تحت قومی دن منایا گیا( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے 91 ویں یوم وطنی کے موقع پر بچوں نے سبز رنگ کی خوبصورت قومی پوشاک زیب تن کرکے خوشیاں منائی ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے تمام شہروں، علاقوں اور کمشنریوں میں یوم وطنی  91 ’یہی ہمارا گھر ہے‘ لوگو کے تحت قومی دن منایا گیا۔

 سعودی فیملیز جشن منانے سڑکوں اور عوامی پارکوں میں موجود تھیں (فوٹو ایس پی اے)


بچوں نے جوش و جذبے کے ساتھ سعودی پرچم لہرائے۔(فوٹو ایس پی اے)

بچوں نے بڑے جوش و جذبے کے ساتھ سعودی پرچم لہرائے۔ قومی ہم آہنگی اور روشن مستقبل کے حوالے سے پرامیدی کا بھر پور اظہار کیا۔ 
سیکڑوں سعودی فیملیز  یوم وطنی کا جشن منانے سڑکوں اور عوامی پارکوں میں پہنچ گئے۔ متعلقہ حکام نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جن قواعد و ضوابط کا اعلان کیا تھا ان کی پابندی کی گئی۔

 

شیئر: