Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بوابہ الدرعیہ منصوبے کے لیے مغربی سرکلر روڈ کے 38 ایگزٹ پر نیا موڑ

سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک ریاض نے مغربی سرکلر روڈ پر ایگزٹ 38 کے قریب نیا موڑ بنایا ہے جسے اتوار سے کھولا جائے گا۔ 
اخبار 24 کے مطابق محکمہ  ٹریفک کے حوالے سے بتایا  کہ بوبہ الدرعیہ  پروجیکٹ پر کام چل رہا ہے۔ اس کی وجہ سے مغربی سرکلر روڈ کے ایگزٹ 38 کے قریب نئے موڑ کا انتظام کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں بوبہ الدرعیہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور وزارت نقل و حمل کےعہدیداروں کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ 
محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ روڈ کا تقریبا ڈھائی کلو میٹر کا حصہ بند کیا جائے گا۔ اس روڈ سے آنے جانے والے اتوار سے متبادل راستے استعمال کریں۔ 

شیئر: