Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’استمارہ ‘منسوخ کرانے کے بعد گاڑی استعمال کی جا سکتی ہے؟

’استمارہ ‘ کی تجدید کی فیس 3 ماہ کےلیے 300 ریال ہے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ملکیتی کاغذات ’استمارہ ‘ میں پرانی گاڑی کو ناکارہ قرار دینے کے بعد اسے دوبارہ استعمال میں نہیں لایا جاسکتا۔
سعودی اخبار عکاظ نے ٹریکف پولیس کے حوالے بتایا کہ گاڑی کے ملکیتی کارڈ ’استمارہ ‘ کی تجدید کی فیس 3 ماہ کےلیے 300 ریال ہے جبکہ ایکسپائرہونے پر 100 ریال سالانہ کے حساب سے جرمانہ وصول کیاجاتاہےـ 
پرانی اور ناکارہ گاڑیوں کو ٹریفک پولیس کے سسٹم سے خارج کرانے کےلیے ان کے ملکیتی کارڈ اپ ٹوڈیٹ ہونے چاہئیں ـ گاڑیوں کے استمارے اس وقت تک ساقط نہیں کرائے جاسکتے جب تک انہیں تجدید نہ کرایا جائے ـ  
استمارے جتنے برس تجدید نہ کیاجائے ان پرعائد جرمانہ جو کہ سو ریال سالانہ ہے ادا کرنا ضروری ہے۔
علاوہ ازیں گاڑیوں کی اسکریپ مارکیٹ (تشلیح ) سے ناکارہ گاڑی خریدنے کی رسید بھی درکار ہوتی ہے جس کے بعد ٹریفک پولیس کے سسٹم سے پرانی اور ناکارہ گاڑی کا ریکارڈ ختم کرایا جاسکتا ہےـ 
استمارے کے حوالے سے ایک سوال پر ٹریفک پولیس کے ذرائع کا کہنا تھا کہ جب کوئی شخص اپنی ناکارہ گاڑی کا استمارہ (ملکیتی کارڈ ) ختم کراتا ہے تو اسے دوبارہ استعمال میں نہیں لایاجاسکتا ـ ایسی گاڑیوں کو دبارہ روڈ پرنہیں ڈالا جاسکتاـ 
واضح رہے ٹریفک پولیس کے قانون کے مطابق مملکت میں مقیم غیر ملکی بیک وقت دو گاڑیاں اپنے نام پررکھ سکتا ہے اس سے زائد نہیں ـ 
فائنل ایگزٹ پرجانے سے قبل گاڑیاں اپنےنام سے ہٹانا لازمی ہوتا ہے جسے عربی میں ’اسقاط ‘ کہا جاتا ہے ـ
گاڑی کی ملکیت ٹریفک پولیس کے ادارے سے ختم کرانے کے بعد ہی غیر ملکی کا فائنل ایگزٹ لگانا ممکن ہوتا ہےـ  

شیئر: