پاکستان کی فوج کے معمر ترین افسر کا کوئٹہ میں انتقال
مرحوم بہترین کھلاڑی اور سپاہی رہے اور مختلف کھیلوں میں ریکارڈ ہولڈر تھے۔ فوٹو: بشکریہ آئی ایس پی آر
پاکستان کی فوج کے معمر ترین افسر لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) سلطان محمد خان مینگل کا 103 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے ایک ٹویٹ میں ان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
ٹویٹ میں لکھا گیا ہے کہ سلطان محمد خان مینگل کا انتقال کوئٹہ میں سی ایم ایچ میں ہوا۔
ٹویٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مرحوم بہترین کھلاڑی اور سپاہی رہے اور مختلف کھیلوں میں ریکارڈ ہولڈر تھے۔
وہ نیشنل عوامی پارٹی کے سابق رہنما بھی رہے اور بلوچستان کے وزیر تعلیم کے طور پر بھی خدمات سر انجام دیں۔
مرحوم میر گل خان نصیر کے چھوٹے بھائی تھے۔
ان کے ایک اور بھائی نے حکموت کے خلاف بغاوت کی تھی۔ اس وقت میر گل خان نصیر کے ساتھ کرنل (ریٹائرڈ) سلطان خان مینگل کو بھی گرفتار بھی گیا تھا۔