Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پبلک مقام پر سماجی آداب کی خلاف ورزی، دو لڑکیوں کو سزا 

سماجی آداب کا قانون (ذوق العام) ستمبر 2019 کو نافذ کیا گیا تھا۔(فائل فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں الشرقیہ پولیس نے سماجی آداب کی خلاف ورزی کرنے والی لڑکیوں کو شناخت کرکے مقررہ سزا دی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق الشرقیہ پولیس کے ترجمان محمد الشہری نے بتایا کہ پبلک مقام  پر سماجی آداب کی خلاف ورزی کرنے والی لڑکیوں کا وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔ 
الخبر پولیس کے سراغرسانوں نے وڈیو کی مدد سے دونوں لڑکیوں کو شناخت کرکے پولیس سٹیشن پہنچا دیا۔ سماجی آداب کی خلاف ورزی پر مقرر سزا دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں سماجی آداب کا قانون (ذوق العام) ستمبر 2019 کو نافذ کیا گیا تھا۔
اس کا مقصد مقامی شہریوں، مقیم غیر ملکیوں اور سیاحوں کو سماجی آداب کے ضوابط سے مطلع کرنا اور ملک میں سعودی قانون سے ہم آہنگ زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
یہ قانون 19خلاف ورزیوں پر مشتمل ہے۔ خلاف ورزی پر کم ازکم جرمانہ 50  ریال اور زیادہ سے زیادہ تین ہزار ریال ہے۔

شیئر: