ریڈ سی ڈیویلپمنٹ کمپنی نے دنیا بھر میں منفرد سیاحتی منصوبے کا ڈیزائن جاری کر دیا- اسے ’ڈیزرٹ راک‘ کا نام دیا گیا ہے- یہ سعودی عرب کے مغربی ساحل پر ایک وادی میں واقع ہے- یہ پہاڑی ریزورٹ ہے-
Oppenheim Architecture کمپنی نے ڈیزرک راک پہاڑی ریزورٹ کا ڈیزائن تیار کیا ہے- اس کی خوبی یہ ہے کہ یہ ماحول دوست ہوگا- یہاں سیر و سیاحت کے لیے آنے والے مقامی کلچر اور ماحول کے خیال رکھیں گے-
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریڈ سی ڈیویلپمنٹ کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین جان بیگانو نے کہا ہے کہ ’ہم چاہتے ہیں کہ دنیا کے مختلف علاقوں سے آنے والے سیاحوں کو ایسا سیاحتی پروگرام دیں جس کی بدولت وہ مملکت میں غیر دریافت شدہ قدرتی مناظر کے حسن سے لطف اندوز ہوں۔‘
انہوں نے کہا کہ ڈیزرٹ راک منصوبے سے سیاح تاحد نظر دلکش، قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوں گے-
بیگانو نے کہا کہ ڈیزرٹ راک کے اطراف کے ماحول سے ہم نے اس کا ڈیزائن تیار کیا ہے- یہاں آنے والے سیاحتی تجربے کو کبھی فراموش نہیں کریں گے- انہوں نے بتایا کہ پہاڑی ریزورٹ کے سیاح پہاڑوں کے درمیان اوجھل قدرتی وادی سے گزریں گے- اس کا الگ لطف ہوگا-
ریزورٹ پہاڑ 48 بنگلوں اور 12 ہوٹل ونگز پر مشتمل ہوگا- یہاں آنے والے اعلی درجے کی رہائش کا لطف اٹھائیں گے- انہیں ہوٹل ونگز بھی میسر ہوں گے جو پہاڑ کے سینٹر میں بنائے جائیں گے- چند کمرے پہاڑ کی چٹان کو تراش کر بنائے جائیں گے- قدرتی مناظر اور سیاحوں کے درمیان کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی- اس مقصد کے لیے وادی کے اطراف ریزورٹ تک پہنچانے والے راستے بنائے جائیں گے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں