سعودی وزیر خارجہ کو عالمی فیصلہ ساز فورم میں شرکت کی دعوت
سعودی وزیر خارجہ کو عالمی فیصلہ ساز فورم میں شرکت کی دعوت
منگل 28 ستمبر 2021 11:30
اماراتی وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کی جانب سے دعوت نامہ موصول ہوا۔ (فوٹو واس)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو عالمی فیصلہ سازوں کے سالانہ سر بنی یاس فورم کے 12 ویں اجلاس میں شرکت کی دعوت موصول ہوئی ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ دعوت نامہ سعودی وزیر خارجہ کو ان کے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کی جانب سے دیا گیا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ کی جانب سے نائب وزیر خارجہ ولید بن عبدالکریم الخریجی نے یہ دعوت نامہ وصول کیا ہے۔
مملکت میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر شیخ نہیان بن سیف النہیان نے ریاض میں وزارت خارجہ کے صدر دفتر میں نائب وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران دعوت پیش کی۔
سر بنی یاس فورم مشرق وسطیٰ اور دنیا بھر سے معتبر فیصلہ سازوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتا ہے۔ اس کا مقصد خطے کو درپیش انتہائی اہم مسائل پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں