سعودی کے نام سے کاروبار، سوشل میڈیا پر دولت کا دعوی کرنے والے غیر ملکی گرفتار
دونوں نے وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ ریجن پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ دو غیر ملکیوں کو سعودی کے نام سے غیر قانونی کاروبار کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق زیرحراست افراد پاکستانی شہری ہیں۔
دونوں نے وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا جس میں وہ دعوی کررہے ہیں کہ ہمارے پاس بہت دولت ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ دونوں پوچھ گچھ پر یہ نہیں بتا سکے کہ دولت کہاں سے آئی ہے۔
غیرملکیوں کو سعودی کے نام سے اپنے کاروبار کے شبے میں حراست میں لیا گیا۔ ابتدائی قانونی کارروائی کرکے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
یاد رہے کہ مملکت میں غیر ملکیوں کی سرمایہ کاری کے قواعد مقرر ہیں ۔ سعودیوں کے نام پر غیر ملکیوں کے کاروبار کرنے کی ممانعت ہے۔ ایسا کرنے والے قانون شکنی کے مرتکب ہوتے ہیں جس پر کارروائی کی جاتی ہے۔