Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکیوں کا کاروبار، وزارت تجارت کی وضاحت

وزارت تجارت تو عدالتی فیصلے کا متن جاری کرتی ہے- فوٹو ایس پی اے
 سعودی وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمن الحسین نے کہا ہے کہ جعلسازی اور سعودیوں کے نام سے غیرملکیوں کے کاروبار کے کیسز میں سزاؤں کا فیصلہ عدالت کرتی ہے۔ جرمانے، قید اور تشہیر کی سزائیں عدالت ہی سناتی ہے وزارت نہیں۔ وزارت محض عدالتی فیصلے کا متن جاری کرتی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت تجارت کے ترجمان نے یہ وضاحتی بیان سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اس اعتراض کے جواب میں جاری کیا ہے جس میں کہا جا رہا تھا کہ کیا وجہ ہے کہ وزارت تجارت غیرملکیوں کو کاروبار کرانے والے بعض سعودی شہریوں کی تشہیر کو مقامی اخبارات اور ذرائع ابلاغ کے ذریعے کرتی ہے اور کئی کی تشہیر نہیں کرتی۔ 
وزارت تجارت کے ترجمان نے وضاحت میں کہا کہ تشہیر صرف ان لوگوں کی کی جاتی ہے جن کی تشہیر کا حکم عدالتی فیصلے میں ہوتا ہے۔ اس کا فیصلہ عدالت کرتی ہے وزارت نہیں۔
وزارت تجارت نے جمعے کو عدالتی فیصلے کے بعد ایک انڈین تاجر کی تشہیر کی۔ عدالت نے فیصلہ سنایا تھا کہ مقامی شہری نے انڈین تاجر کو اپنے نام سے ایک ادارہ کھلوا رکھا تھا جو کمپیوٹر سیٹس، کمیونیکیشن آلات، دفتری سامان، تصویر کے آلات اور فاضل پرزوں کی درآمد اور تجارت کر رہا تھا۔ یہ ادارہ البدائع کمشنری میں کمپیوٹر سمیت مختلف مواصلاتی آلات کی اصلاح و مرمت میں بھی سرگرم تھا۔

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: