سعودی عرب اور یورپی یونین میں انسانی حقوق مکالمے کا پہلا دور
عودی وفد کی قیادت ڈاکٹر عواد بن صالح العود نے کی ہے۔(فوٹو عکاظ)
سعودی عرب اور یورپی یونین میں شامل ممالک نے برسلز میں انسانی حقوق مکالمے کے پہلے دور کا انعقاد ہو ا ہے۔
سرکای خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وفد کی قیادت ہیومن رائٹس کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر عواد بن صالح العود نے کی ہے۔
اس موقع پر یورپی یونین میں تعینات سعودی سفارتی مشن کے سربراہ سعد العریفی نیز سعودی دفتر خارجہ اور ہیومن رائٹس کمیشن کے متعدد ماہرین وفد میں شامل ہیں۔
یورپی وفد کی قیادت یورپی یونین میں انسانی حقوق کے نمائندے ایمن گلمر نے کی۔ ان کے ہمراہ یورپی یونین کے متعدد عہدیدار بھی تھے۔
یورپی یونین میں شامل 22 ممالک کے نمائندے اور سفرا بھی مکالمے میں شریک ہوئے۔
یورپی وفد کے سربراہ نے مملکت میں انسانی حقوق کے حوالے سے اصلاحات اور مشترکہ مکالمے کے اہتمام پر کہا کہ یہ بہت اچھی کوشش ہے۔ یورپی یونین سعودی عرب کو مختلف شعبوں میں اہم پارٹنر سمجھتی ہے۔
ڈاکٹر عواد بن صالح العود نے انسانی حقوق کے حوالے سے مملکت میں لائی جانے والی نمایاں اصلاحات کے حوالے سے بتایا اور کہا کہ ریکارڈ وقت میں ہمارے یہاں انسانی حقوق کے حوالے سے اصلاحات لائی گئی ہیں۔ اس کے پیچھے سیاسی عزم ہے۔-
سعد العریفی نے مکالمے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ فریقین کی کوششیں قابل قدر ہیں۔ یہ مکالمہ یورپی یونین اور مملکت کے درمیان مضبوط تعلقات کا باعث بنے گا۔