Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ سعودی عرب انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کا خواہاں‘

انسانی سمگلنگ سے نمٹنے کے لیے ضوابط اور قانون سازی کی ہے(فوٹو عرب نیوز)
سعودی ہیومن رائٹس کمیشن کے سربراہ اور انسانی سمگلنگ سے نمٹنے کے لیے قومی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹرعواد بن صالح العواد نے کہا ہے کہ سعودی عرب انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کا خواہاں ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ڈاکٹرعواد بن صالح العواد ایسے اقدامات کے ذریعے انسانی سمگلنگ کو مجرم اور ان کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں جو انسانی وقار کو یقینی بنائے اور اسے ہر قسم کی زیادتی اور استحصال سے بچائے۔
انسانی سمگلنگ کے عالمی دن کے موقع پر ڈاکٹرعواد بن صالح العواد نے کہا کہ مملکت انسانی سمگلنگ سے نمٹنے کے لیے سعودی قومی کمیٹی کے قیام کے ذریعے لیے اہم اور مستقل کوششیں کر رہی ہے۔
ڈاکٹرعواد بن صالح العواد نے کہا کہ مملکت نے نہ صرف انسانی سمگلنگ سے نمٹنے کے لیے ضوابط اور قانون سازی کی ہے بلکہ ان کے نفاذ کے لیے ضروری کوششیں کرنے کی بھی خواہشمند ہے۔

شیئر: