Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کس صورت میں کورونا ویکسین لگوائے بغیر عمرہ کیا جا سکتا ہے؟ 

وزارت حج و عمرہ نے ویکسین لگوانے والوں کو تین زمروں میں تقسیم کیا ہے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ یا مسجد الحرام میں نماز کےلیے کورونا ویکسین کی پابندی ضروری ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے  ویکسین لگوانے والوں کو تین زمروں میں تقسیم کیا ہے۔
پہلے زمرے میں وہ لوگ آتے ہیں جنہوں نے ویکسین حاصل کرلی  توکلنا ایپ میں ان کا سٹیٹس ’دو خوراک لگوانے والے‘ (محصن بجرعتین) تحریر ہوتا ہے۔  
دوسرے زمرے میں وہ لوگ آتے ہیں جنہوں نے ویکسین کی ایک خوراک حاصل کی ہوئی ہے اور اس پر چودہ روز گزر چکے ہوتے ہیں۔ ان کی بابت توکلنا ایپ میں (محصن بلجرعہ الاولی)  ’پہلی خوراک لگوانے والے‘ لکھا ہوتا ہے۔
تیسرے زمرے میں وہ لوگ آتے ہیں جو وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد اس سے صحت یاب ہوچکے ہوتے ہیں۔ توکلنا ایپ میں ان کی صحت ریکارڈ (محصن متعافی)  ’وائرس سے صحت یاب اور محفوظ‘ تحریر ہوتا ہے۔
تیسرے زمرے آنے والے افراد کو عمرہ اجازت نامہ جاری ہوسکتا ہے۔ ان تینوں زمروں میں شامل افراد عمرہ یا مسجد الحرام میں نماز کا اجازت نامہ حاصل کرسکتے ہیں۔ 
وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ بارہ برس سے 18 برس تک کے داخلی زائرین بھی عمرہ اور مسجد الحرام میں نماز کے مجاز ہوں گے بشرطیکہ اس زمرے میں شامل افراد ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں۔ 
وزارت حج و عمرہ نے بیان میں کہا کہ ان تمام زمروں میں شامل افراد کو ایک بار عمرے کے بعد دوسری بار عمرے کا اجازت نامہ پندرہ دن کے بعد ہی ملے گا۔ نئے عمرے کی بکنگ پندرہ روزہ میعاد ختم ہونے کے بعد ہی کرائی جاسکتی ہے۔

شیئر: