Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اجازت نامے کے بغیر عمرہ ادا کرنے کی کوشش پر 10 ہزار ریال جرمانہ

تمام افراد اور ادارے مقررہ ہدایات کی پابندی کریں( فوٹو عاجل)
وزارت داخلہ کے ترجمان نے انتباہ  کیا ہے کہ جو شخص بھی اجازت نامے کے بغیر عمرہ ادا کرنے کی کوشش کرے گا اس پر دس ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ جو شخص پرمٹ کے بغیر عمرہ ادا کرنے کی کوشش کرے گا اس پر دس ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔
 ’جو شخص بغیر اجازت نامے کے نماز پڑھنے کے لیے مسجد الحرام میں داخل ہونے کی کوشش کرے گا اس پر ایک ہزار ریال کا جرمانہ کیا جائے گا۔
وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی پابندی کو یقینی بنانے، نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور عمرہ زائرین نیز نمازیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے عمرہ پرمٹ اور نماز پرمٹ کی خلاف ورزی پر جرمانے مقرر کیے گئے ہیں۔
 وزارت داخلہ کے ترجمان طلال الشہلوب نے کہا کہ تمام افراد اور ادارے مقررہ ہدایات کی پابندی کریں۔
انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ مملکت میں وبا سے متاثرین کی تعداد توجہ طلب حد تک کم ہوتی جارہی ہے۔ یہ صورتحال خوش آئند ہے۔ تمام لوگ کورونا ایس او پیز کی پابندی جاری رکھیں۔ 

شیئر: