Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض انٹرنیشنل بک فیئر میں 28 ملکوں کے ایک ہزار ناشران شریک

 بک فیئر میں عراق اعزازی مہمان کے طور پر شریک ہوگا۔ ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی دارالحکومت ریاض میں انٹرنیشنل بک فیئر جمعہ یکم اکتوبر 2021 سے شروع ہوگی اور 10 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ اس میں 28 ملکوں کے ایک ہزار ناشران مختلف موضوعات پر کتابیں پیش کریں گے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب میں کتابوں کی مارکیٹ کا سالانہ حجم چار اعشاریہ پانچ ارب ریال تک پہنچ گیا ہے۔ پانچ سو سعودی ناشران کتابوں کے کاروبار میں سرمایہ لگائے ہوئے ہیں۔
ریاض میں انٹرنیشنل بک فیئر علاقائی و بین الاقوامی حیثیت حاصل کرتا جا رہا ہے۔ سعودی عرب میں تعلیمی عمل کو مسلسل جدید بنایا جا رہا ہے۔

سعودی عرب میں کتابوں کی مارکیٹ کا سالانہ حجم چار اعشاریہ پانچ ارب ریال تک پہنچ گیا ہے(فوٹو ایس پی اے)

یونیورسٹیوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے کتابوں کی تصنیف، ترجمہ، اشاعت اور تقسیم کے ادارے منظم شکل میں کام کر رہے ہیں۔ 
انٹرنیشنل بک فیئر کے موقع پر ریاض میں دانشوروں اور کتابوں کے مصنفین کے درمیان مکالمہ پروگرام بھی کیے جا رہے ہیں۔ کورونا وبا کے باعث نمائش کا سلسلہ معطل ہوگیا تھا۔ 
بک فیئر میں چار اور پانچ اکتوبر کو اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس منعقد ہوگی جو ناشران کانفرنس کہلائے گی۔ اس میں عرب دنیا میں نشر و اشاعت کے حال و مستقبل کے موضوعات زیر بحث آئیں گے۔ 

 بک فیئر کا لوگو ’نئی منزل اور نیا باب‘ رکھا گیا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

ریاض انٹرنیشنل بک فیئر کا لوگو ’نئی منزل اور نیا باب‘ رکھا گیا ہے۔
 بک فیئر میں عراق اعزازی مہمان کے طور پر شریک ہوگا جبکہ عراق کے منتخب دانشور اور فن کار سیمینار اور ثقافتی شامیں منعقد کریں گے۔

شیئر: