Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں گاڑیوں کا مشہور مجسمہ دوسری جگہ منتقل

’کورنیش پر گاڑیوں کا مجسمہ گزشتہ 38 سال سے نصب ہے‘ (فوٹو: سبق)
جدہ کے کورنیش پر گاڑیوں کے مکعب مجسمے کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  گاڑیوں کا مشہور مجسمہ گزشتہ 38 سال سے  اپنی جگہ نصب رہا ہے۔
اسے مجسمے میں مشہور آرٹسٹ لاوینٹی نے تیار کیا تھا، اس میں ایک مکعب پر 5 گاڑیاں نصب ہیں جو تیزرفتاری کے باعث خطرناک حادثات کی علامت ہیں۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’جدہ میں سال رواں کے اختتام پر فارمولا1 ریس کے لیے تیاریاں کی جارہی ہیں‘۔
’اس کے باعث مجسمے کو اپنی جگہ سے کسی دوسرے مقام منتقل کیا جا رہا ہے‘۔

 

شیئر: