جمعے کو مملکت کے کن علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کا امکان؟
جمعے کو سب سے کم درجہ حرارت السودۃ میں متوقع ہے- (فوٹو ایس پی اے)
موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ جمعے کو جازان، عسیر اور باحہ کے بالائی مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے- مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا-
اخبار 24 کے مطابق بارش کا سلسلہ مکہ مکرمہ کے بالائی مقامات تک پھیل جائے گا- علاوہ ازیں رات کے وقت اور صبح سویرے مدینہ منورہ اور تبوک ریجنوں کے ساحلی مقامات پر ہلکی سی دھند چھائی رہے گی-
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ بحراحمر میں ہواؤں کا رخ شمال مغرب سے مغرب کی جانب ہوگا- فی گھنٹہ رفتار 20 تا 42 کلو میٹر تک ہوگی جبکہ لہریں دو میٹر تک اونچی رہیں گی-
خلیج عرب میں ہواؤں کا رخ شمال مغرب سے شمال کی جانب ہوگا- فی گھنٹہ رفتار بارہ تا 32 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی جبکہ لہریں ڈیڑھ میٹر تک اونچی رہیں گی-
موسمیات کے قومی مرکز نے بتایا کہ جمعے کو مملکت بھر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت مدینہ منورہ میں 42 سینٹی گریڈ اور سب سے کم درجہ حرارت السودہ میں 12 سینٹی گریڈ متوقع ہے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں