معمر افراد کو ویکسین کی تیسری خوارک دینے کا آغاز
مکہ میں سعودی شہری کو ویکسین کی تیسری بوسٹنگ ڈوز لگائی گئی (فوٹو، ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ میں معمر سعودی شہری کو کورونا ویکسین کی تیسری بوسٹرخوراک دے دی گئی ـ وزارت صحت کی جانب سے 60 برس سے زائد عمر کے لوگوں کو ویکسین کی تیسری خوارک دینے کا آغاز کردیا ہے ـ
ویب نیوز سبق کے مطابق مکہ مکرمہ کے شہری خالد محمد الحسینی وہ پہلے سعودی شہری ہیں جنہیں کورونا سے بچاو کےلیے ویکسین کی تیسری خوارک دی گئی ـ
واضح رہے وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 60 برس سے زائد عمر کے وہ افراد جنہیں کورونا ویکسین کی دوسری خوراک حاصل کیے ہوئے 8 ماہ گزر چکے ہیں انہیں ویکسین کی تیسری بوسٹنگ ڈوز دی جائے گی ـ
ویکسینیشن کے بعد شہری نے بتایا کہ سینٹر میں کام کرنے والے انتہائی اعلی اخلاق کے حامل ہیں ـ ویکسین کی تیسری خوراک لینے کے بعد کسی قسم کی مشکل صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑا ـ
واضح رہے سعودی وزارت صحت کی جانب سے کورونا سےبچاو کے لیے شہریوں اور غیرملکیوں کو مفت ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی ہے اس ضمن میں توکلنا اور صحتی ایپس کے ذریعے ویکسینشن کے لیے بکنگ کی جاتی ہے ـ
مملکت کے تمام ریجنزاور شہروں میں ویکسین سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں شہریوں اورغیر ملکی کو کورونا سے بچاو کےلیے ویکسین لگائی جاتی ہے ـ