Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانسیسی پیانسٹ نے سعودی گلوکاروں کے گانوں کی دھن بجا کر حیران کردیا

سعودی اورعرب شائقین نے اس پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے( فوٹو اخبار24)
فرانس کے عالمی شہرت یافتہ پیانسٹ میکسم زیکینی نے سعودی عرب میں فرانسیسی سفارتخانے میں سعودی گلوکار محمد عبدہ اور عبدالمجید عبداللہ کے گانوں کی دھن بجا کر سعودی شائقین کو حیران کردیا۔ 
اخبار 24 کے مطابق فرانس کے مشہور پیانسٹ میکسم  زکینی نے ریاض میں جمعے کو فرانسیسی سفیر لوڈوک پال سے ملاقات کی۔
فرانسیسی سفیر نے عالمی شہرت یافتہ پیانسٹ کا ایک وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جس میں فرانسیسی موسیقار سعودی گلوکار عبدالمجید عبداللہ کے مشہور گانے ’یا طیب القلب‘ (اے اچھے دل والے) کی دھن بجا رہے ہیں۔
فرانسیسی سفیر نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ  فرانسیسی پیانسٹ نے مشہور گلوکار محمد عبدہ کے متعدد گانوں کی دھن بھی بجائی ہے۔
سعودی اور عرب شائقین نے اس پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ 

شیئر: