Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی جیل میں عربی گیٹار پر سر بکھیرنے والا قیدی

’موسیقی کے سیکشن میں انتظامیہ کی طرف سے مختلف آلات کا کورس کروانے کا بھی انتظام ہے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی جیل میں قید شہری محمد الحربی عربی گیٹار بجا کر سر بکھیرتے رہتے ہیں۔ عربی گیٹار بجانے کے شوق کو پروان چڑھانے کے لیے جیل انتظامیہ نے انہیں تمام مواقع فراہم کر رہی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق موسیقی کے دلدادہ قیدیوں کے لیے جیل میں تمام آلات دستیاب ہیں۔
ایم بی سی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے ریاستی سلامتی ادارے کے جیل میں قید شہری نے بتایا ہے کہ جب انہیں جیل میں ڈالا گیا تو انہیں سب سے بڑا خدشہ یہ تھا کہ وہ عربی گیٹار بجانے سے محروم ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’عربی گیٹار بجانا میرا شوق ہی نہیں جنون بھی ہے، مجھے بڑی تکلیف ہوئی کہ سزا کاٹنے کے دوران میں اپنا شوق پورا نہیں کرسکوں گا‘۔
’یہاں آنے کے بعد میری خوشی کی انتہا نہ تھی جب میں نے دیکھا کہ جیل میں جن دلچسپ مشاغل کی اجازت ہے ان میں عربی گیٹار بھی  شامل ہے‘۔

’جیل کے دن خوشگوار طور پر کاٹنے کے لیے میں اور میرے دیگر ساتھی موسیقی بجاتے رہتے ہیں‘ (فوٹو: سبق)

’میں نے انتظامیہ سے درخواست کی کہ مجھے عربی گیٹار بجانے کا شوق ہے تو انہوں نے مجھے متعلقہ سیکشن کی طرف روانہ کردیا‘۔
’وہاں پہنچنے کے بعد معلوم ہوا کہ اس سیکشن صرف عربی گیٹار ہی نہیں بلکہ موسیقی کے تمام آلات موجود ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’جیل کے دن خوشگوار طور پر کاٹنے کے لیے میں اور میرے دیگر ساتھی موسیقی بجاتے رہتے ہیں‘۔

’یہاں تمام دلچسپ مشغلوں کے لیے الگ الگ سیکشن موجود ہیں جہاں قیدی اپنا شوق پورا کرسکتے ہیں‘ (فوٹو: سبق)

’اس طرح ہم اپنا شوق بھی پورا کرتے ہیں اور دن بھی اچھا گزارتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’موسیقی کے سیکشن میں انتظامیہ کی طرف سے مختلف آلات کا کورس کروانے کا بھی انتظام ہے‘۔
’یہاں تمام دلچسپ مشغلوں کے لیے الگ الگ سیکشن موجود ہیں جہاں قیدی اپنا شوق پورا کرسکتے ہیں‘۔

شیئر: