Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیومن رائٹس کمیشن کے سربراہ  سے جرمن نائب وزیرخارجہ کی ملاقات 

تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی ہیومن رائٹس کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر عواد بن صالح العواد سے اتوار کو صدر دفتر میں وفاقی جرمنی کے نائب وزیر خارجہ میگل برگر نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور و تعلقات اور انسانی حقوق کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
ڈاکٹرعواد بن صالح العواد نے جرمن وزیر کو انسانی حقوق کے فروغ کے سلسلے میں سعودی عرب میں رونما ہونے والی اہم تبدیلیوں سے متعارف کرایا اور بتایا کہ مملکت نے نوے سے زیادہ اصلاحات انسانی حقوق کے حوالے سے کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے انسانی حقوق کے تحفظ و فروغ کے لیے عالمی سطح پر بھی کام کیا ہے۔ انسانی حقوق کے ان تمام معاہدوں اور سمجھوتوں کی پابندی کی ہے جن پر وہ دستخط کرچکا ہے۔ مملکت نے اس حوالے سے بین الاقوامی رپورٹیں بھی پیش کی ہیں۔
سعودی ہیومن رائٹس کمیشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کے حوالے سے سعودی عرب نے اصلاحات کی جو پالیسی اپنائی ہے اس کا سہرا 2030 کے سر جاتا ہے۔
سعودی وژن نے مملکت کی پالیسی میں بڑی تبدیلی پیدا کی ہے۔ مقصد مملکت کی حیثیت کو عروج تک پہنچانا اور انسان کو اپنے جملہ پروگراموں کا محور بنانا ہے۔

شیئر: