Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں نماز کے لیے قالین بچھا دیے گئے

قالین دن کے وقت اٹھالیے جاتے ہیں- (فوٹو حرمین شریفین جنرل پریذیڈنسی)
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ  زائرین کو مغرب عشا اور فجر کی نمازیں مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں ادا کرنے موقع دیا جائے گا۔ گیٹ نمبر 86 اور مغربی صحن میں گیٹ نمبر 89 کے درمیان نماز کے لیے قالین بچھائے گئے ہیں۔ 
اخبار 24 کے  مطابق سیکریٹری انتظامیہ برائے خدمات محمد الجابری نے بتایا کہ ایک لاکھ عمرہ زائرین اور 60 ہزار نمازیوں کے استقبال کےتمام انتظامات کرلیے گئے۔ مسجد الحرام اورگیٹ نمبر 86 اور 89 کے درمیان مغربی صحن میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے ساتھ دیگر تمام انتظامات کرلیے گئے۔ 


سینٹائزنگ کا عمل بھی تیز کردیا گیا ہے- (فوٹو حرمین شریفین جنرل پریذیڈنسی)

 آب زمزم فراہم کرنے کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے عملہ اور جدید ٹیکنالوجی دونوں سے فائدہ اٹھایا جارہا ہے۔ سینیٹائزنگ اور معطر کرنےکا سلسلہ بڑھا دیا گیا ہے۔
الجابری کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام کے اندر مغربی صحن اور کنگ عبداللہ والی توسیع کے حصے میں  تمام مقامات پر تین ہزار قالین بچھانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ یہ قالین دن شروع ہونے پر اٹھالیے جائیں گے اور مغرب سےقبل انہیں دوبارہ بچھا دیا جائے گا۔
یہاں تین نمازیں مغربِ، عشا اور فجر ادا کی جاسکیں گی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: