مسجد الحرام میں نماز کے لیے صف بندی کے خوبصورت مناظر
جمعرات 2 ستمبر 2021 10:41
حرم مکی شریف میں ہر جگہ یہ نظم و ضبط انتہائی خوبصورتی کے ساتھ نظر آتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مسجد الحرام میں کل بدھ کو مغرب کی نماز کے لیے زائرین حرم کی صف بندی کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جن میں انتہائی منظم اورخوبصورت منظر کی عکاسی کی جارہی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حرم مکی شریف کے روح پرور اور ایمان افروز ماحول میں زائرین حرم کو منظم کرنے کے لیے انتظامیہ سمیت حرم سیکیورٹی فورس انتہائی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
حرمین شریفین انتظامیہ جہاں حرم میں زائرین کو محفوظ، پاک، صاف اور ایمان افروز ماحول فراہم کر رہی ہے وہاں سیکیورٹی فورس بھیڑ کو کنٹرول کرنے اور زائرین کے مناسک کو آسان بنانے کا کردار ادا کر رہی ہے۔
حرم مکی شریف سے آنے والی تصاویر ہوں یا ٹی وی سکرین پر حرم کے مناظر ہوں، ہر جگہ یہ نظم و ضبط انتہائی خوبصورتی کے ساتھ دیکھنے والے کو نظر آتا ہے۔
حرم میں کہیں بھی بے ہنگم بھیڑیا دھکم پیل یا افراتفری نظر نہیں آئے گی۔