Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابو ظبی میں ویکسینشن کی شرح کی بنیاد پر سکول دوبارہ کھلیں گے

نئے اقدام کے تحت سکوںل کو چار زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے(فوٹو گلف نیوز)
متحدہ عرب امارات میں ابوظبی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے ویکسنیشن لگوانے کی شرح کی بنیاد پر سکول دوبارہ کھولنے کےلیے ایک نیا مرحلہ وار نظام متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام اور العربیہ نیٹ کے مطابق کمیٹی نے کورونا ایس او پیز میں نرمی اور معمول کے آپریشنز بحال کرنے کے لیے ویکسینیشن لگوانے کی شرح کی بنیاد پر بلیو سکول اقدام کی منظوری دی ہے۔
اس پرعملدرآمد رواں تعلیمی سال کے دوسرے سیشن سے کیا جائے گا جن سکولوں کے طلبہ اور عملے میں ویکسینیشن کی شرح زیادہ ہوگی انہیں بتدریج ایس او پیز میں نرمی کی اجازت دی جائے گی۔
ان میں سماجی فاصلے کے تقاضوں میں کمی، ماسک کے پروٹوکول میں نرمی، کلاسوں اور سکول ٹرانسپورٹ کی گنجائش میں اضافہ اور غیر نصابی سرگرمیوں کی بحالی جن میں سکولوں کے اندر ایونٹس اور فیلڈ ٹرپ شامل ہیں۔
بیان کے مطابق نئے اقدام کے تحت سکوںل کو چار زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پہلے زمرے میں  اورنج سکول جہاں 50 فیصد سے کم طلبہ کو ویکسین لگی ہے ، یلو سکول جن کے 50 سے 60 فیصد طلبہ کو ویکسین لگی ہے، گرین سکول جہاں 65 سے 84 فیصد طلبہ کو ویکسین لگی ہے اور بلیو سکول جہاں 85 فیصد سے زائد طلبہ کو کو ویکسین لگی ہے۔

 

شیئر: