Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکسپو دبئی: سعودی پویلین، امارات کے بعد سب سے بڑا

پویلین 13 ہزار 59 مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہے(فوٹو،ٹوئٹر)
سعودی عرب ایکسپو 2020 دبئی میں شریک ہے- یہ خطے میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا بین الاقوامی، اقتصادی پروگرام ہے- اس میں 191 ممالک شرکت کررہے ہیں- 
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کا سلوگن ’مشترکہ مستقبل کے لیے سعودی عرب کا الھامی وژن‘ ہے- 
شائقین سعودی پویلین میں عوام، فطری ماحول، ورثہ اور امکانات میں مضمر 4 حوالوں سے مستقبل کی بابت سعودی عرب کے تصورات سے واقف ہوں گے- سعودی پویلین میں اس کا مظاہرہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کیا جائے گا- 
ایکسپو 2020 دبئی میں سعودی پویلین دوسرا بڑا ہے- یہ 13 ہزار  59 مربع میٹر کے رقبے میں پھیلا ہوا ہے اس کا ڈیزائن منفرد ہے- اسے توانائی اور ماحولیات کے ڈیزائنوں میں پلاٹینیم سرٹیفکیٹ مل چکا ہے- 
یاد رہے کہ ایکسپو کا پہلا ایڈیشن  1851 کے دوران لندن کرسٹل پیلس میں منعقد ہوا تھا- جس میں ایفل ٹاور کی نمائش کی گئی تھی- دبئی مشرق وسطی میں پہلا شہر ہے جہاں ایکسپو منعقد ہورہا ہے- توقع یہ ہے کہ اس میں چھ ماہ کے دوران 25 ملین شائقین پہنچیں گے- یہ مشرق وسطی کا سب سے بڑا ہوگا-

شیئر: